ہنر سازی پورٹل کو کثیر لسانی بنائیں چیف سیکریٹری کاسکلنگ پورٹل کی ترقی کا جائزہ لیا

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں//چیف سیکرٹری اَتل ڈلونے بھاسکرآچاریہ نیشنل اِنسٹی چیوٹ فار سپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو اِنفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی۔این) کے ذریعہ این آئی سی اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے لئے سکلنگ پورٹل کی ترقی کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری ایس ڈی ڈی کے علاوہ کمشنر سیکرٹری آئی ٹی ، سیکرٹری منصوبہ بندی، ڈی جی منصوبہ بندی، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے تمام شراکت داروںکے ساتھ اِس پورٹل کا حصہ بننے کی حد اور اجزأ کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے ڈیولپروں سے عوام کے لئے اس پورٹل کی افادیت اور اہمیت کے علاوہ اس کا حصہ بنائے جانے والے نئے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا۔اُنہوں نے مزیدپوچھاکہ اس پورٹل پر ہنرمندی کے لئے کون سے کورسز پیش کئے جائیں گے اور درخواست دہندگان کو کس قسم کے الرٹس، معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اُنہوں نے یہاں رہنے والی متنوع آبادی کی آسانی کے لئے اسے کثیر لسانی بنانے کی تجویز دی۔ اُنہوں نے دکش کسان پورٹل پر شامل کرنے کے علاوہ خود روزگار کے ہر شعبے میں پیش کی جانے والی سکیموں کی تفصیلات دینے والے موٹیویشنل ویڈیوز کو بھی شامل کرنے کو کہا۔سیکرٹری ایس ڈی ڈی کمار راجیو رنجن نے مختلف پہلوؤں اور اس پر کام کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے بتایا کہ ترقی کے پورٹل مختلف شعبوں یا دِلچسپی کے شعبوں کے تحت جیسے زراعت ، آٹوموٹیو ، بی ایف ایس آئی ، تعمیرات ، خوبصورتی اور تندرستی وغیرہ خود کو ہنر مند بنانے کی ضرورت والے لوگوں کے لئے فائدہ مند متعدد آ ن لائن کورسوں کی ہوسٹ کر نے جارہا ہے۔