ہند چین کے مابین امن معاہدہ قیامِ امن کے بغیر ناممکن: جنرل پانڈے

سرینگر//بھارت اور چین کے مابین سرحدی معاہدہ طے نہ ہونے تک سرحدی تنازعات رونما ہوتے رہیں گے ۔اس بات کااظہار فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو جو بھی خطرا ت اور چیلنجز درپیش ہو نگے ان سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق نئی دلی میں پی ایچ ڈی چمبر آف کامراس اینڈ انڈسٹریز کی ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ ابھی باقی ہے جبکہ فوج سرحدوں پر ہونے والی کسی بھی کارروائی کا بھر پور انداز میںجواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر فوج چوکس ہے اور پہلے کی طرح اس بار بھی کسی بھی کارروائی کرنے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ چین او ر بھارت کے مابین سرحدی تنازعہ کچھ عرصہ سے جاری ہے اور تب تک ہم امن کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں جبکہ تک نہ دونوں ممالک کسی امن معاہدے پر آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی کوشش کی جا رہی ہے چین اور بھارت کے مابین مشرقی لداخ میں جو بھی معاملات ہیںان کو حل کیا جائے ۔ فوجی سربراہ جنرل پانڈے نے کہا کہ فوج کسی بھی معاملے اور خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر طرح کے معاملات کا جائیزہ لیا جا رہا ہے کہ جس کی بنیادوں پر نئی حکمت عملی مرتب دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جو مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار ہوگا اس کیلئے تمام تر حکمت عملی کو تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک شدت پسندی کے خطرے کا تعلق ہے ،بھارتی فوج تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔