یو این آئی
نئی دہلی// ہندوستان اور آسٹریلیا کے وزراء دفاع اور خارجہ کے درمیان وزارتی سطح پر دوسری ٹو پلس ٹو بات چیت پیر کے روز یہاں منعقد ہوگی۔آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس اور وزیر خارجہ محترمہ پینی وونگ بات چیت کے لیے اتوار کے روز ہندوستان کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے آسٹریلیائی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کی مشترکہ صدارت کی۔ٹو پلس ٹو مذاکرات سے قبل دونوں ممالک کے وزراء دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے ۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ٹو پلس ٹو وزارتی مذاکرات ستمبر 2021 میں ہوئے تھے ۔ہندوستان اور آسٹریلیا ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھا رہے ہیں اور وزیر مارلس کے دورے سے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے ۔ ٹو پلس ٹو مذاکرات اور دو طرفہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے وسیع امور پر بات چیت متوقع ہے ۔دورے کے دوران وزیر مارلس 19 نومبر کو گجرات کے احمد آباد میں ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میچ بھی دیکھیں گے ۔آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع مسٹر رچرڈ مارلس 19 سے 20 نومبر تک ہندوستان کا دورہ کریں گے ، جس کے دوران وہ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ دوسرے ہندوستان-آسٹریلیا 2+2 وزارتی سطح کے مذاکرات کی شریک صدارت کریں گے ۔مسٹر مارلس اور وزیر دفاع کے درمیان 20 نومبر کو دفاعی تعاون پر دو طرفہ میٹنگ ہوگی جس کے بعد 2+2 ڈائیلاگ ہوگا۔ 2+2 ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اپنے آسٹریلیائی ہم منصبوں، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع مسٹر رچرڈ مارلس اور وزیر برائے امور خارجہ محترمہ پینی وونگ کریں گی ۔ اس سے قبل 2+2 کا وزارتی سطح کا ڈائیلاگ ستمبر 2021 میں نئی دہلی میں ہوا تھا ۔ہندوستان اور آسٹریلیا ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر عمل پیرا ہیں اور وزیر مارلس کے دورے سے باہمی دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے ۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک 2+2 ڈائیلاگ اور دو طرفہ وزرائے دفاع کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اپنے دورے کے دوران آسٹریلیا کے وزیر مارلس 19 نومبر کو گجرات کے احمد آباد میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کے مقابلے میں بھی شرکت کریں گے ۔
راج ناتھ سنگھ کاسنگاپور کا دورہ
یو این آئی
نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے انڈونیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 18 نومبر 2023 کو وطن واپس لوٹتے ہوئے سنگاپور کا مختصر دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں انڈین نیشنل آرمی (آئی این اے ) کے یادگاری نشان پر گلہائے عقیدت پیش کرکے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔خیال رہے کہ ‘‘غیر معروف سورماؤں’’ کی یاد میں ایک یادگاری نشان تعمیر کرنے کی تجویز خود نیتاجی کے ذریعہ پیش کی گئی تھی اور انہوں نے ہی جولائی 1945 میں اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ 1995 میں سنگاپور کے قومی وراثت بورڈ نے اصل یادگار کے طور پر اسی جگہ آئی این اے کا نشان کھڑا کیا تھا۔وزیر دفاع نے بھگوان وشنو کے مندر شری سری نواسا پیرومل میں پوجا ارچنا بھی کی جو کہ سنگاپور کے قدیم ترین مندروں میں سے ایک ہے اور جس کا قیام 1855 میں عمل میں آیا تھا۔ انہوں نے لٹل انڈیا میں انڈیا ہیریٹیج سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ یہ مرکز قومی وراثت بورڈ کے تحت سال 2015 میں قائم کیا گیا تھا جس میں سنگاپور میں آباد ہندوستانیوں کی داستان دستاویز بند کی گئی ہے ۔ اس میں پانچ مستقل گیلریز ہیں۔