دہلی //ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے صدر سورو گنگولی نے اتوار کو کہا کہ ہندوستانی ٹیم ٹاپ کھلاڑیوں کے بغیر جولائی میں محدود اوورس کی سیریز کیلئے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے صدر سورو گنگولی نے اتوار کو کہا کہ ہندوستانی ٹیم ٹاپ کھلاڑیوں کے بغیر جولائی میں محدود اوورس کی سیریز کیلئے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ ٹیم انڈیاکے کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما جولائی میں ہونے والی اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ اس وقت انگلینڈ کے خلاف ۵؍ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاری کررہے ہوں گے۔ سورو گنگولی نے کہا’’ہم نے جولائی میں سینئر مردو ںکی ٹیم کیلئے محدود اوورس کی سیریز کا منصوبہ بنایا ہے۔یہ ٹیم سری لنکا میں ٹی۲۰؍ اور ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ‘‘ہندوستان کی ۲؍الگ الگ ٹیموں کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹیم انڈیا کےسابق کپتان نے کہاکہ دورۂ سری لنکا کیلئے جانے والی ٹیم اور دورۂ انگلینڈ کیلئے روانہ ہونے والی ٹیم الگ الگ ہوگی۔ انہوںنے مزید کہاکہ یہ ٹیم چھوٹے فارمیٹ کے ماہر کھلاڑیوں کی ٹیم ہوگی۔ انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں کو اس ٹیم سے الگ رکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ محدود اوورس کی ٹیم میں چھوٹے فارمیٹ کے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائےگا۔ سری لنکا کے دورے پر کم سے کم ۵؍ٹی ۲۰؍ اور ۳؍یکروزہ میچوں کی سیریز کھیلی جاسکتی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کا دورۂ انگلینڈ ۱۴؍ستمبر کو ختم ہوگااور آئی پی ایل کے بقیہ میچوں کے انعقاد کا بھی منصوبہ بناناباقی ہے۔ ایسے میں بی سی سی آئی چاہتا ہے کہ شکھردھون ، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، دیپک چاہر، یزویندر چہل جیسے محدود اوورس کے ماہر کھلاڑی میچوں کیلئے تیار رہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مستقبل دورے کے پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق ہندوستان کو جولائی میں سری لنکا میں ۳؍ ٹی ۲۰؍ میچ کھیلنے ہیں جو گزشتہ سال جون میں کھیلے جانے تھے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس دورے کو رد کردیا گیا تھا۔ اگر ایف ٹی پی کے مطابق سری لنکا کے خلاف یہ سیریز کھیلی جاتی ہے تو ابھی تک ہندوستان کی ممکنہ ٹیم واضح نہیں ہے۔ وہیں اگر جولائی میں یہ دورہ ہوتا ہے تو اس کا پورا امکان ہے۔