عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ہندوارہ کے قاضی آباد علاقے میں ایک 27 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت توصیف احمد کابو ولد غلام نبی کابو، ساکن مالباغ، قاضی آباد کے طور پر ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب توصیف احمد اپنے گھر کے قریب پوہرو ندی کے کنارے نصب پانی کا پمپ چلانے گیا۔ اس دوران وہ مبینہ طور پر ایک برہنہ بجلی کے تار کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی بے ہوش ہوکر گر پڑا ۔واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے نوجوان کو بچا کر گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندوارہ منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔طبی و قانونی کارروائی، بشمول پوسٹ مارٹم، مکمل ہونے کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کرنٹ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ۔