عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے فیملی پنشن-کم-گریچوٹی رولز، 1964 میں ترمیم کی ہے، جس سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے خاندانوں کو خاندانی پنشن کا فائدہ بڑھایا گیا ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد فوت ہو جاتے ہیں۔ محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بڑھا ہوا خاندانی پنشن موت کی تاریخ سے سات سال تک یا اس تاریخ تک ادا کی جائے گی جس دن فوت شدہ ملازم کی عمر 67 سال ہو گئی ہو، جو بھی پہلے ہو۔اس نوٹیفکیشن کے اجرا سے پہلے نافذ قوانین کے تحت طے شدہ معاملات دوبارہ نہیں کھولے جائیں گے۔ تاہم اس نوٹیفکیشن کے اجرا کی تاریخ تک کے زیر التوا کیسز اگر کوئی ہیں تو ان کا فیصلہ بھی اس نوٹیفکیشن کے مطابق کیا جائے گا۔