عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر منگل کو جموں و کشمیر کے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات 26 جولائی 2026 تک بڑھا دی ہیں۔ وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ یہ فیصلہ طلبا، اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت اور بہبود کو اولین ترجیح میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے تمام سکول اب پیر 27 جولائی 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محفوظ رہیں، چوکس رہیں اور متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا”میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ محفوظ رہیں، چوکس رہیں اور متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔ ہر ایک کی اچھی صحت اور حفاظت کی خواہش کرتا ہوں،” ۔