پونچھ//سٹو ڈنٹس ایسوسیشن چنڈک اور سر سید ایجوکیشن مشن کے باہمی اشتراک سے ہائر سکنڈری اسکول چنڈک میں جدید تعلیم کے موضوع پر سمپوزیم کاانعقاد کیا گیا۔ اس موقعہ پرڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہد نعیم چوہدری مہمان خصوصی جبکہ اعزازی مہمان اعزازی پر نسپل ہائر سکنڈری اسکول چنڈک وجے پوری تھے۔اس دوران مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے موضوع سے متعلق خیالات کا اظہار کیا جبکہ اسکول کے اساتذہ نے بھی اسی موضوع پر خطابات فرمائے ۔ سمپوزیم میں شامل طلبہ میں پہلا انعام فرید راز ، دوسرا بابر بشیر اور تیسرا فرید حسین نے تیسراانعام حاصل کیا جبکہ سمپوزیم میں حصہ لینے والے دیگر طلبہ و طالبات میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔اس موقعہ پر چیرمین سر سید ایجوکیشن مشن پروفیسر سرفراز احمد میر نے بھی خطاب کرتے ہوئے تمام طلبہ و طالبات کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں نے دیئے گئے موضوع پر بہت اچھی طرح گفتگو کی۔ مہمان اعزازی وجے پوری نے سر سید ایجوکیشن مشن اورسٹو ڈنٹس ایسوسیشن چنڈک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ سمپوزیم منعقد کر کے بچوں کو اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔شاہد نعیم نے بھی تمام بچوں کی سراہنا کی ۔اس دوران نظامت کے فرائض عباس ملک نے انجام دیئے۔