لندن// برطانوی دارالحکومت میں گھنٹے بھر میں ہونے والی ایک ماہ کے برابر بارش نے تباہی پھیر دی اور کئی علاقوںمیں سیلاب آگیا۔ رہایشی علاقوںمیں پانی آجانے سے شہری گھروں میں محصور ہوئے اور گاڑیاں پانی میں تیرنے لگیں۔ مقامی ذرائع ابلا غ کے مطابق لندن میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب آنے سے شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، جب کہ اندرون ملک چلنے والی ٹرین سروس بھی معطل گئی۔ بارش سے جنوب مغربی لندن میں بارنس، رینس پارک اور رچمنڈ کے علاقے شدید متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ شمالی لندن میں گولڈرز گرین اور ہائی گیٹ سمیت کئی علاقے زیر ب آگئے ہیں۔