منجاکوٹ//منجاکوٹ کے علاقے گھمبیر مغلاں کوجانے والی خستہ حال سڑک پر ایک ماروتی کار حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔یہ ماروتی کارگھمبیر مغلاں سے بہروٹ گلی کی طرف جارہی تھی جوراستے میں اچانک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں اس پر سوار تین افراد زخمی ہوئے جن کی شناخت محمد عارض ولد محمد بشیر سکنہ گھمبیر مغلاں منجاکوٹ عمر انیس سال، زرینہ کوثر دختر محمد بشیر سکنہ گھمبیر مغلاں عمر سولہ سال اورمحمد بشیر ولد عالم حسین عمر پچپن سال کے طور پر ہوئی ہے ۔تینوں زخمیوں کومقامی لوگوں کی مدد سے پی ایچ سی گھمبیر مغلاں لایاگیاجہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ضلع ہسپتال راجوری منتقل کردیاجہاں ڈاکٹروں نے محمد عارض کی حالت کونازک پاتے ہوئے علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں بھیج دیاہے جبکہ دیگر دوکا علاج راجوری میں ہی کیاجارہاہے۔