گول//گول میں ہر ماہ کی طرح آج بھی نیشنل کانفرنس کا اجلاس زیر صدارت ضلع صدر و ڈی ڈی سی چیر پرسن ڈاکٹر شمشادہ شان منعقد ہوئی جس میں سب ڈویژن گول کے کار کنان نے حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر اپنی پارٹی کو اُس وقت کافی دھچکا لگا جب اعجاز خان کے ساتھ پندرہ سال کے پرانے ورکروں نے پارٹی کو خیر باد کہہ کر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ۔عبدالرحیم شان ،رئیس احمد شان اور جعفر اقبال ،رحمت اللہ ملک ، عبدالعزیز نائیک، اقبال احمد کے علاوہ دیگر مقامی نوجوان لیڈروں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی اور اجلاس میں بہت ساری ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشادہ شان نے کہا کہ وقت کسی کی خلافت کا نہیں ہے بلکہ نیشنل کانفرنس کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کا ہے کیونکہ نیشنل کانفرنس ہی واحد وہ پارٹی ہے جوجموںو کشمیر عوام کی خیر خواہ ہے اور لوگوں کے بنیادی مسائل کی طرف توجہ دینے میں نیشنل کانفرنس کے ورکروں کو ہمیشہ آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مخالفت کرتے ہیں لیکن وہ صحت مند مخالفت کریں تا کہ ہم اپنی غلطیوں کو سدھار سکیں لیکن یہاں پر ذاتی طور پر حملہ کرتے ہیں جو انسانیت سے بھی گر جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے مسائل کو اجاگر کریں ، عوام کو درپیش آ رہے مسائل کی بات کریں لیکن یہ لوگ جس طرح کی سیاست و مخالفت کرتے ہیں وہ کافی بوسیدہ سوچ سے بھری ہوئی ہے ۔