گورکھا نگر جموں میں شبھا یاترا نکالی گئی

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //گورکھا سماج نے گورکھا نگر میں گورکھ ناتھ جی مندر کے استھپنا دیوس کے موقع پر ستپن دیوس منانے کے لئے ایک شوبھا یاترا کا اہتمام کیا۔ شوبھا یاترا میں گورکھا سماج کے لوگوں کی بڑی تعداد بشمول مرد و خواتین اور گورکھ نگر کے عام لوگوں نے شرکت کی ۔راجیو چاڑک (پربھاری جموں ضلع)، سنیل پرجاپتی (صدر بی جے پی او بی سی مورچہ جے کے یو ٹی)،کرونا چھتری (نائب صدر جموں ساؤتھ)، سنی سنگوترا (بی جے پی لیڈر)، انیل بالگوترا (سیکرٹری بی جے پی او بی سی مورچہ)، سباش کمار (بی جے پی لیڈر)کیساتھ ساتھ دیگران نے مذکورہ شوبھا یاترا میں شرکت کی ۔شوبھایاترا گرو گورکھ ناتھ جی مندر سے نکالی گئی ہے اور گورکھ ناتھ مندر کا چکر لگا کر باویوالی ماتا مندر کی طرف چلی گئی ہے۔ راستے میں اور باغے بہو چوک پر سینکڑوں لوگوں نے جمع ہو کر یاترا کا استقبال کیا ۔شوبھا یاترا صدر گورکا سماج، کرونا چھیتری، منیش چھتری اور ان کی ٹیم اور گورکھ نگر مندر کے منتظمین کے انتظامات کے تحت منعقد کی گئی۔