پونچھ// گورو رام داس کے یوم پیدائش کے جشن کے سلسلے میں ضلع ہسپتال پونچھ کے قریب گردوارہ مہنت صاحب میں ایک تقریب رام داس جی سیوا سوسائٹی پونچھ کی جانب سے منعقد کی گئی۔ اس دوران شری اکھنڈ پاٹھ کیا گیا جس کے بعد ہزوری راگی گوردوارہ مہنت صاحب بھائی کلبیر سنگھ انجانہ ، بھائی رسمیت سنگھ، بھائی ہرچرن سنگھ ، بھائی سرتاج سنگھ ، جسبیر سنگھ ، بی بی چرنجیت کور نے گوربانی کیرتن کیا۔ اس موقع پر شری گرو رام داس جی سیوا سوسائٹی کے صدر دلجیت سنگھ نے گرو رامداس جی کی زندگی کی تاریخ اور خاص طور پر انسانیت اور سکھ مذہب کیلئے ان کی شراکت پر روشنی ڈالی۔ بلبیر سنگھ جنرل سکریٹری شری گرو رام داس جی سیوا سوسائٹی نے پروگرام کے دوران نظامت کے فرائض انجام دئے۔ ہیڈ گرانتی گوردوارہ مہنت صاحب بھائی سریندر سنگھ نے شری گرو رام داس جی کے یوم پیدائش سب کو مبارکباد دی۔اس موقع پر موجود دیگر افراد میں دلجیت سنگھ صدر ایس جی آر ڈی ایس ایس ، نائب صدر سریندر سنگھ بجاج ، رندھیر سنگھ چند ، خزان سنگھ ، سریندر سنگھ بٹا ، ہربنس سنگھ ، ماسٹر مہندر سنگھ ، ستنم سنگھ اور دیگر شامل تھے۔