مینڈھر// گو رنمنٹ پر ائمر ی سکو ل ڈچھل زون مینڈھر کی زبوں حالی کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ سکول ہذامیں زیرتعلیم 30 طلباء کیلئے صرف ایک ہی کمرہ ہے اورسردیوں کے ایام میں بچوں کوکھلے آسمان تلے پڑھاناپڑتاہے۔ تفصیلات کے مطابق مینڈھر زون کا گو رنمنٹ پر ائمر ی سکول ڈچھل جو کہ مینڈھر قصبہ سے صرف ایک کلو میٹر کی دو ری پر واقع ہے اور محکمہ تعلیم کے اعلی افسر ان اور مینڈھر انتظامیہ کی انکھو ں سے اوجھل ہے۔ اس سلسلے میں متعددبچو ں کے والد ین نے میڈ یا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ ہما رے بچے غریب گھر انے سے تعلق رکھتے ہیں اور محکمہ تعلیم کے اعلی افسر ان بچو ں کو سر دی کے ایام میں کھلے آسما ن تلے بٹھاکر تعلیم دے رہے ہیں جس کی وجہ سے بچو ں کو بیمار ہونے کا خطرہ لا حق ہے۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اعلی افسر ان نے بچو ں کی پڑ ھائی کے لئے ایک کمرہ تعمیر کر کے رکھا ہو اہے ۔ جس میں پانچ کلاسو ں کے بچے نہیں بیٹھ سکتے ہیں اور اساتذ ہ کی مجبو ری ہے کہ بچو ں کو کھلے آسمان کے نیچے بٹھا کر پڑ ھایا جائے ۔ انہو ں نے کہا کہ سکول کی یہ حالت ہے کہ سکول کے اردگر د دھول ہی دھول ہوتی ہے جس میں بچے بیٹھ کرپڑ ھائی جا ری نہیں کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یا تو سکو ل کے اضافی کمرے تعمیر کیے جائیں یا ہما رے بچو ں کو کسی دوسر ے سکول میں منتقل کیاجا ئے ۔ تا کہ بچے بیمار ہونے سے بچ سکیں ۔ اس ضمن میں سکولی اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی مر تبہ اعلی حکام کو مطلع کیا ہے کہ سکولی کی عمارت تعمیر کی جائے لیکن ابھی تک کوئی جو اب نہیں ملا ہے۔ جبکہ تحصیلدار مینڈھر شہز ادلطیف خان کا کہنا ہے کہ میں چیف ایجوکیشن افسر پونچھ سے با ت کرو ں گا ۔