سرینگر// انجمن گوجری زبان وادب دھرمسال کالاکوٹ کی وساطت سے جاری ہونے والے گوجری زبان کے پہلے ہفتہ وار ’’رُودادِقوم‘‘ کااجراء کیاگیا۔ تقریب میںسرپرست اعلیٰ ’رُودادِ قوم‘شوکت نسیم چوہدری ،مدیراعلیٰ چوہدری شبیرپوسوال ،ایڈیٹرجموں ابرارؔچوہدری ،ایڈیٹرکشمیرمشتاق خالدچوہدری ،معاون ایڈیٹرکشمیریونس ابرارچوہدری ،معاون ایڈیٹرجموں شازیہ چوہدری ،بیوروچیف جموں اشتیاق احمدمصباح ،نصرت جبین چوہدری بیوروچیف کشمیر، سرکیولیشن منیجرنورمحمدترالی، محمداشرف کسانہ ایڈورٹائزمنٹ نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت گوجری ادیب اقبال عظیم چوہدری نے کی ڈپٹی ڈائریکٹرپریس انفارمیشن بیورو سرینگرغلام عباس چوہدری مہمان خصوصی کے طور موجو د تھے ۔ میاں جاویدنظامی ، غلام رسول آزادڈائریکٹردوردرشن چوہدری گلاب دین طاہرؔ، چیف ایڈیٹر گوجری ڈاکٹرجاویدراہی ، شاعروادیب محمدمنشاخاکی ،چیف ایڈیٹر پہاڑی ڈاکٹرفاروق انوارمرزا ودیگران بھی اس موقعہ پر موجودتھے۔مقررین نے کہاکہ ’’ہمارے بزرگوں نے بہت سے خواب دیکھے تھے جن کی تکمیل کے لیے کافی جدوجہدکی گئی جس کے نتیجے میں بہت سے خواب شرمندہ ٔ تعبیرہوچکے ہیں لیکن گوجری صحافت کے میدان میں کافی کام کرنے کی گنجائش نظر آرہی تھی اورہفتہ وار گوجری اخبار’’رُودادِ قوم‘‘ کاآغازگوجری زبان ،ثقافت کی ترقی کے لیے خوش آئندبات ہے ۔انھوں نے کہاکہ میں اُن نوجوانوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جنھوں نے وقت کی نبض کوپہچانتے ہوئے گوجربکروال طبقے کے مسائل، زبان اورتمدن کواُجاگرکرنے کے لیے اہم فیصلہ لے کرگوجری اخبارشروع کیا ۔انھوں نے کہاکہ صحافت ایک پُرخار پیشہ ہے اورصحافیوں کوبے شمارچیلنجزکاسامناکرناپڑتاہے ۔اس حوالے سے انھوں نے ریاست کے بلندپایہ صحافی سیدشجاعت بخاری کے بیہمانہ قتل کی مثال پیش کی ۔انھوں نے کہاکہ اُن کی موت قلم کوتوڑنے کے مترادف ہے جوآئندہ نسلوں ؎ن کاسبب ہے ۔رُودادِ قوم کے شروع ہونے سے طبقہ کی توقعات کافی بڑھ گئی ہیں ۔انھوں نے اخبارکے عملے کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ہمیں اُمیدہے کہ رُودادِ وقوم گوجربکروال طبقہ کے لئے راہنمائے قوم ثابت ہوگا جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرپی آئی بی غلام عباس چوہدری نے گوجری اخبارکے اجراء کو صحافت کے شعبے میں خوش آئندپیش رفت قراردیا۔انھوں نے اس موقعہ پر صحافت کوایک متبرک پیشہ قراردیتے ہوئے اس کی اہمیت کواُجاگرکیا۔انہوں نے رُودادقوم کے عملے سے صحافتی اصولوں کی پیروی پرزوردیا۔ انھوں نے اُمیدظاہرکی کہ رُوردادِ قوم گوجری زبان وادب اورثقافت کی تاریخ محفوظ کرنے کاذریعہ ثابت ہوگا۔انھوں نے کہاکہ ہمارے طبقہ کے نوجوانوں میں بے شمارصلاحیتیں ہیں لیکن صحافت کے میدان میں صرف چندہی نام ہیں جن میں جموں سے ظفراقبال چوہدری ، جان محمدچوہدری اورطارق ابرارچوہدری شامل ہیں۔چیف ایڈیٹر گوجری ریاستی کلچرل اکادمی ڈاکٹرجاویدراہی کھٹانہ نے ہفتہ وارگوجری آخبارکے اجراء کو گوجری زبان وادب کی ترقی کیلئے خوش آئندقراردیا۔تقریب کاآغاز حافظ عبدالمنان کی آوازمیں تلاوتِ کلام مقدس سے ہوا ،نائب صدرانجمن گوجری زبان وادب دھرمسال کالاکوٹ راجوری یاسین نازنے استقبالیہ خطبہ پیش کیا، رُودادِ قوم کے بیوروچیف جموں اشتیاق احمدمصباح نے ’نوائے قوم سے رُودادِ قوم ‘تک عنوان سے مقالہ پیش کیا۔