ڈوڈہ //بی جے پی نائب صدر ضلع جاوید اقبال زرگر کی قیادت میں ایک وفد نے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتندرا سنگھ سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے بھلیسہ سے جڑے کئی مطالبات سے روشناس کرایا جن میں سب ڈویڑن گندوہ کو ایڈیشنل ضلع کا درجہ دینے، بھدرواہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام، چنگا و چلی نیابتوں کو تحصیل کا درجہ دینے، ٹروما ہسپتال گندوہ میں ڈاکٹروں کی خالی پڑی آسامیوں کو دور کرنے ، کالگونی ،گندوہ ،شکرا و چلی پنگل نالوں کے دونوں اطراف سے حفاظتی دیواریں لگانے، سب ڈویڑن گندوہ کی سبھی رابطہ سڑکوں پر تارکول بچھانے، سپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کرنے، گندوہ میں بجلی کی اسپیشل سب ڈویڑن قائم کرنے، گریڈ اسٹیشن صوتی چنگا کی تعمیر مکمل کرنا شامل ہیں۔مرکزی وزیر مملکت نے وفد کو یقین دلایا کہ ان مسائل کا ترجیح بنیادوں پر آزالہ کیا جائے گا۔وفد میں ضلع جنرل سیکرٹری مہندر سنگھ، بلاک صدر منیر احمد شیخ بھی شامل تھے۔اس دوران انہوں نے وزیر موصوف کو عوام کی طرف سے ان مطالبات کی ایک یاداشت بھی پیش کی۔