ترال//ترال کے گلاب باغ علاقے میں آگ کی ایک واردات ایک مکان کوسخت نقصان پہنچااور ایک ہی گھر کے 3افراد زخمی ہوئے ۔ قصبہ ترال سے چار کلو میٹر دور گلاب باغ میں منگل کوبعد دوپہر ولی محمد لون کے رہائشی مکان میں رسوئی گیس سلنڈر میں لیک ہونے سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے مالک مکان سمیت گھر میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے۔آگ کی اس واردات میںمالک مکان ولی محمد لون ولدغلام نبی لون ،رحتی زوجہ ولی محمداور عائشہ دختر ولی محمد زخمی ہوئے جن کوعلاج و معالجہ کیلئے ترال ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ آگ ظاہر ہونے کے ساتھ ہی مقامی رضاکاروں اور فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔تاہم آگ کی وجہ سے مکان کی نچلی منزل میں موجود ساز و سامان خاکستر ہوا اور مکان کو سخت نقصان پہنچا ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کیلئے امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔