عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/جنوبی ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں جمعہ کے روز لیدر ندی سے ایک ایسے شخص کی لاش برآمد کی گئی جو گزشتہ چھ دنوں سے لاپتہ تھا۔متوفی کی شناخت محمد اشرف کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق ان کی نعش پہلگام کے آماد علاقے میں ندی میں دیکھی گئی، جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو ندی سے باہر نکالا۔
محمد اشرف گزشتہ چھ دنوں سے لاپتہ تھے، جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے تلاش مہم شروع کی گئی تھی۔لاش کو قانونی و طبی کارروائیوں کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے موت کے اسباب جاننے کے لیے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
گزشتہ چھ روز سے لاپتہ شخص کی نعش لیدر ندی سے برآمد