پونچھ //گائوں کسلیاں کے گرودوارہ میں سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کے 548ویں یوم پیداش کے سلسلہ میں سردار جسمیت سنگھ نے مقامی عوام کے اشتراک سے ایک تقریب کا اہتما م کیا جس میں پونچھ قصبہ اور دور دراز علاقہ جات سے سینکڑوں عقیدتمندوں نے شرکت کی ۔ اس دوران بھائی نریندر سنگھ جی حضوری راگی جو کہ شری دربار صاحب امرت سر سے تشریف لائے تھے، نے گربانی پیش کی جبکہ مقامی راگھی جتھوں بھائی کلبیر سنگھ انجانہ، بھائی بوپندر سنگھ، بی بی رسمیت کور نے بھی کیرتن کیا۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے بھائی سنکوچ سنگھ نے گرو نانک دیو جی کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کوانسانیت کا پیغام دیا ۔انہوں نے کہا کہ گرونانک ہمیشہ محبت کی بات کرتے تھے اوریہی وجہ تھی کہ عوام چاہے کسی بھی مسلک کی ہو ،وہ ان کی طرف کھنچی چلی آتی تھی۔اس دوران نظامت کے فرائض بھائی نانک سنگھ نے انجام دیئے۔ انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے سبھی کے لئے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔