پونچھ// سکھوں کی معروف تنظیم گورو رام داس سیوا سوسائٹی کی جانب سے گردوارہ مہنت صاحب پونچھ میں گرو تیج بہادر کے یوم شہادت پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران اکھنڈ پاٹھ کے بعد گوربانی کتھا کی گئی اور ریاست و بیرون ریاست سے آئے راگی جتھوں جن میں بھائی کلبیر سنگھ انجانہ راگی جتھہ، حضوری راگی گرودروارہ مہنت صاحب، بھائی جسبیر سنگھ، بھائی سرتاج سنگھ، بھائی پوندیپ سنگھ قابل ذخر ہیں،نے کیرتن کیا۔بھائی راوندر سنگھ نے گرو تیج بہادر کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقعہ پر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری بلبیر سنگھ نے بھی خطاب کیا ۔اسی دوران گرو رام داس سیو سوسائٹی کی نئی باڈی بھی تشکیل دی گئی جس کاصدرانمول سنگھ کو بنایاگیاجبکہ بلبیر سنگھ جنرل سیکریٹری،پروین سنگھ اور کھازان سنگھ کو اسسٹنٹ خزانچی نامزد کیاگیا۔