جموں //گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کنال روڈ میں انعامات کی تقسیم کاری کیا یک تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ان طالبات کی عزت افزائی کی گئی ،جنھوں نے 10ویں،11ویں اور 12ویں جماعت میں اچھے نمبرات فی صد کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ذہین طالبات کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے بھی طالبات کی عزت افزائی کی گئی ۔انعامات جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ کے سابقہ ایم ایل اے ست شرما نے تقسیم کئے ،جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی بھی تھے۔تقریب میں کارپوریٹر جیت انگرال مہمان ذی وقار تھے جبکہ ، پرنسپل پروین رینہ ودیگران بشمول سکول عملہ ،طلاب ،سماجی و سیاسی کارکنان بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ست شرما نے شاندار حصولیابیوں کے لئے طالبات کو دعائیں دی۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک بچے کی زندگی میں معمولی سی بھی حصولیابی ایک بڑی کامیابی ہوتی ہے۔انہون نے طالبات کو صیح مست میں آگے بڑھنے کی تلقین کی۔انہوں نے بچوں کو منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی اور انہیں یہ اپیل آگے بھی پھیلانے کو کہا ،تاکہ ہماری پیڑھی محفوظ رہے۔جیت انگرال نے بھی انعامات حاصل کرنے والوں کی ستائش کیاور انہیں سخت محنت کرکے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے طالبات کی بہترین کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوںنے اساتذہ کی بھی ستائش کی جنھوں نے سخت محنت سے طالبات کو بہترین حصولیابیوں کیلئے تیار کیا۔تقریب کا اختتام قومی ترانہ گانے کے ساتھ کیا گیا ۔دیپک کمار، ڈاکٹر سرجیت سنگھ ، شو چرن شرما ، من موہن شرما ،کملیش مشرا، کلدیپ کمار، ویریندر ڈوگرہ، انیل انگرال و دیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔