جموں // تالاب تلومیں منعقدہ ایک تقریب کے سی بھگت کی 250اوراق پر مشتمل اردو کتاب ،مشقِ مجاہدہ،کا اجراء کیا گیا۔پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج کرگل ایس کے بھگت نے اس کتاب کی رسمِ رونمائی انجام دیتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب نئی نسل کے لئے باعث تحریک ہے اور مصنف نے اس کتاب کو مرتب کرنے میں عرق ریزی سے کام کیا ہے۔اور اس کتاب سے پہلے مصف 32کتابیں تحریر کر چکے ہیں۔