جموں//جے اینڈ کے پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی ایک نوٹس کے مطابق کمبائنڈکمپٹیٹیو ( مینز) امتحان 2016 کے انتھروپالوجی ۔کا پرچہ جو 26فروری 2018 کو صبح10بجے سے ایک بجے تک رنبیر ہائیر سکینڈری سکول پریڈ جموں میں لیا جانے والاتھا اب گورنمنٹ کالج فار وومن پریڈ گرائونڈ جموںمیںمقررہ تاریخ اور وقت پر لیا جائے گا۔تاہم مذکورہ پرچے کا امتحان دیگر مراکز پر پہلے طے شدہ پروگرام کے مطابق لیا جائے گا۔