جموں//کیندریہ ودیالیہ اکھنور اور کیندر ودیالیہ لکھنپورنے اپنا 30ویں سالانہ تقریب منائی ۔ سنگھا آڈیوٹوریم میں منعدہ اس تقریب میں فن کاروں کی جانب سے رقص اور موسیقی کا شاندار پروگرام پیش کیا گیا ۔ برگیڈئر نیرن بھارتی ایس ایم ڈپٹی جی او سی ایچ کیو 10انفنٹری ڈو یزن و چئیر مین وی ایم سی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے ۔اس کے علاوہ عملہ کے ممبران ، ودیالیہ انتظامیہ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔پروگرام کا آغار روائتی چراغ روشن کرکے کیا گیا ۔سکول کے پرنسپل دیدار سنگھ نے اس موقعہ پر آئے ہوئے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور اس تعلیمی ادارے کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔اور اس ادارے کو ترقی کی نئی بلندیوں تک کے جانے کے سبھی متعلقین کا شکریہ ادا کیا ۔ پرگرام کا اختتام قومی ترانے سے ہوا ۔ادھر کیندر ودیالے لکھن پور نے سالانہ دن منایا۔ تقریب میں 401آرٹیلری برگیڈ کے برگیڈیرانیل جین مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے ، کو مومنٹم پیش کیا ۔برگیڈیئر انیل جین نے پروگرام کی افتتاحی رسومات انجام دیکر پروگرام کا آغاز کیا۔اس دوران اسکول کے پرنسپل نے بچوں کی سالانہ کار کردگی پر روشنی ڈالی اور طلاب نے رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے کلچرل پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے اور بچوں کے تئیںاساتذہ اور والدین کی ذمہ داری کے بارے میں حاضرین کو اُجاگر کیا۔اس موقع پر پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ اد کیا گیا اور پروگرام کو قومی ترانہ گا کر اختتام پذیر ہوا۔