عظمیٰ نیوز سروس
جموں//فوج نے کپوارہ میں آپریشن سدبھاونا کے تحت لڑکیوں کیلئے کرکٹ چیمپئن شپ کا اہتمام کیا جس میں چھ ٹیموں نے افتتاحی ایڈیشن میں حصہ لیا۔مزید شرکاء کی حوصلہ افزائی کیلئے فوج نے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور 2022 میں ٹیموں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی۔ جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے پونے کی ایک این جی او ASEEM فاؤنڈیشن نے کھیلوں کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا تعاون پیش کیا اور پونے میں منتخب لڑکیوں کے کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے نمائشی میچ کا انعقاد کیا۔سالانہ چیمپئن شپ کے انعقاد کے دوران 16 لڑکیوں کو پونے کے دورے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد ان لڑکیوں کو رہائشی کھلاڑیوں نے تربیت دی اور کپوارہ سے پونے تک پہنچنے کیلئے ایک سدبھاونا پروجیکٹ پیش کیا۔اس مناسبت سے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم کے ساتھ آفیسر انچارج (خواتین افسر)، JCO-IC، دو NCOs (NA اور کوچ) 12 دسمبر کو پٹاہیری گیریژن سے 15 سے 24 دسمبر تک 14 روزہ دورے کے لیے روانہ ہوئے۔ٹیم نے 14 دسمبر کو شمالی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی جی او سی سے ملاقات کی اور پونے کے اپنے اگلے سفر کے لیے جموں کے لیے روانہ ہوئی۔فوجی کمانڈر نے ٹیم کے ممبران کو ان کے انتخاب پر شاباشی دی اور انہیں اپنی روزمرہ کی کوششوں میں سپورٹس ویمن کے جذبے کو شامل کرنے کی تلقین کی۔ اپنے دورے کے دوران کھلاڑیوں کو قومی اور رانجی کھلاڑیوں سے بات چیت کے علاوہ قومی سطح کے اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔