سرینگر //وادی میں ایک بار پھر منگل کو گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا اور سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئند چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں موسم خشک رہے گا ۔ وادی میں قریب ایک ہفتے بعد موسم بدلا اور دن کے درجہ حرارت میں قدرے اضافہ دیکھا گیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سرینگر میں منگل کو دن کا درجہ حرارت 30.5ڈگری تک جا پہنچا جبکہ کپواڑہ میں ستمبر کے مہینے میں بھی لوگوں کو شدت کی گرمی نے بے حال کر دیا ہے جہاں دن کا درجہ حرارت 32.0ڈگری تک جا پہنچا ہے ۔قاضی گنڈ میں 30.2 ، کوکرناگ میں 28.3، گلمرگ میں 22، پہلگام میں 25.6 ، گاندربل میں.3 31، بانڈی پورہ میں 30.5 اورسوپور میں 31.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔