کپوارہ/ /سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کپوارہ کے ملازمین نے تین مہینے کی رکی پڑی تنخواہیں واگزار نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا ۔احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کی تین ماہ کی تنخواہ رکی پڑی ہیں جس کے نتیجے میں انہیں سخت مالی دشواریو ں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کپوارہ میں احتجاج کرتے ہوئے ان ملازمین نے مطالبہ کیا کہ اگر ان کی تنخواہیں واگزار نہیں کی گئیں تو وہ احتجاج میں شدت لائیں گے ۔