کٹھوعہ // منشیات کی سملنگ کے خلاف جاری مہم میں کٹھوعہ پولیس کو اُس وقت ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ،جب پولیس اسٹیشن راج باغ نے تین مطلوبہ منشیات سمگلروں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 64 کلو گرام فکی برآمد کی۔پولیس بیان کے مطابق راج باغ پولیس اسٹیشن نے درمیانی شب کو چیکنگ کے دروان قومی شاہراہ پر راج باغ چوک کے نزدیک ایک آلٹو کار زیر نمبر JK08G-0507 کو روکا اور دو افراد گورچرن سنگھ عرف وکی ولد پورن سنگھ ساکنہ راج باغ اور سنیل کمار عرف سنی ولد منی رام ساکنہ ہردو مٹھی ،راج باغ کو گرفتار کیا اور اسکے قبضہ سے 12کلو گرام فکی برآمد کی۔ پولیس سٹیشن راج باغ میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر 146/2019 درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔پوچھ تاچھ کے دوران مبینہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہیں یہ منشیات کی کھیپ من پریت سنگھ ساکنہ رام نگر کالونی بالمقابل سی ٹی ایم کٹھوعہ کو سونپنی تھی۔ راج باغ پولیس اسٹیشن اور کٹھوعہ پولیس اسٹیشن کی ایک مشترکہ پولیس ٹیم نے اس انکشاف پر کاروائی کرتے ہوئے ایگزیکٹو مجسٹریٹ فسٹ کلاس کی موجودگی میں من پریت کے مکان پر چھاپہ مارا اور 52 کلو گرام فکی جیسی اشیابرآمد کرکے تیسرے مبینہ ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔اس سلسلسہ میں مزید تحقیقات جاری ہے۔