راجوری//منجاکوٹ کے کٹارمل علاقہ میں ایک ٹپرحادثے کاشکارہوگیاجس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق کٹارمل علاقہ میں58آر سی سی گریف کا ایک ٹپر اچانک حادثے کا شکار ہوا،بتایاجاتاہے کہ یہ ٹپر راجوری سے منجاکوٹ کی طرف جا رہا تھا جو اچانک کٹارمل کے مقام پر ایک گہری کھائی میں جا گراجس کے نتیجہ میں محمد اورنگزیب(ہیلپر) ولد محمد ہدایت سکنہ نیالی منجاکوٹ شدید زخمی ہو گیاجس کو مقامی لوگوں اور منجاکوٹ پولیس کی مدد سے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجوری منتقل لے جایا گیا۔