جموں // سابقہ نائب وزیر اعلیٰ و ایما یل اے گاندھی نگر کویندر گپتا نے بدھ کے روز وارڈ نمبر 68کے ناخیز افراد میں سکوٹیاں تقسیم کیں۔ایک پریس بیان کے مطابق انہوں نے وارڈ کے ایک ناخیز فرد کلدیپ راج ساکنہ لنگر کو ایک ٹی وی ایس وئیگو سکوٹی سونپی۔انہوں نے محکمہ سوشل ویلفئیر کے اہلکاروں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد میں دو پہیہ سونپی۔جسمانی طور ناخیز افراد میں سکوٹیاںتقسیم کرنے کا عمل محکمہ سوشل ویلفئیر کی جانب سے ناخیز افراد کی باز آباد کاری کے سلسلہ میں کی جارہی ہے۔استفادہ حاصل کرنے والے کو مبارک باد دیتے ہوئے گپتا نے کہا کہ اس سے یقینی طور ساتفادہ حاصل کرنے والے کی طرزندگی میں بہتری آئے گی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں گپتا نے کہا کہ کمزور طبقوں کی بہتری کیلئے محکمہ سوشل ویلفئیر کی جانب سے متعدد سکیمیں جاری کی گئی ہیں،جس سے یقینی طور سے استفادہ حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جن افراد کو سکوٹیاں تقسیم کی گئی ہیں، ان میں بہتر طرز زندگی کا مشاہدہ کی گیا ہے۔انہوں نے سوشل ورکروں کو اس سلسلہ میں کمزور طبقہ کی بھلائی کیلئے آگے آنے کی اپیل کی۔انہوں نے سوشل ورکروں کو ایسے افراد کی نشاندہی کرنے کو کہا ،تاکہ ان کو محکمہ کی متعدد سکیموںسے فائدہ دلا یا جا سکے۔ضلع سوشلویلفئیر افسر اجے سلان ، بلدیو بلوریہ، انیل کمار، کونسلر ونے گپتا، ہربنس سنگھ ، درشن گروور ،کیپٹن جمعیت سنگھ ،کیپٹن کہر سنگھ ، بلدیو دتہ، راج سنگھ ،نانک چند ،لوکیش ،جیوتی پرکاش و متعدد لوگ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ڈی ایس ڈبلیو او اجے سلان نے استفادہ حاصل کرنے والے اور انکے اہل خانہ کو مبارک باد دی اور انہیں مستقبل میں ایک خوشحال زندگی کی خواہش کی۔انہوں ے اجتماع کو یقین دلایا کہ تمام زیر التوا ولڈ ائج پنشن اور بیوہ پنشن معاملات کو مرحلہ وار طریقہ سے منظوری دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان معاملات کو نمٹانے کیلئے پہلے ہی فنڈز حاصل کئے ہیں۔