سرینگر / دربار مو کے دوبارہ کھلنے پر آج نائب وزیرا علیٰ کویندر گپتا نے اپنے قلمدان کا چارج سنبھالا۔اس موقعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد ان سے ملاقی ہوئی جن میں وزراء اور ارکان قانون سازیہ شامل ہے ۔انہوں نے نائب وزیراعلیٰ کو نیا قلمدان سنبھالنے کے سلسلے میں مبارک باد دی۔دریں اثنا انتظامی سیکرٹری صنعت و حرفت اور ٹرانسپورٹ محکموں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔نان گزیٹیڈ سیکرٹریٹ ایمپلائز یونین کی ایک ڈیلی گیشن اپنے صدر غلام رسول میر کی رہنمائی میں نائب وزیرا علیٰ سے ملاقی ہوااور انہیں دفتر سنبھالنے کے سلسلے میں مبارک باد دی۔اس سے قبل نائب وزیر اعلیٰ کو قانون ساز اسمبلی کے سیکرٹریٹ سے تعلق رکھنے والے افسروں اور ملازموں نے گرمجوشی کے ساتھ الوداعیہ دیا۔قانون ساز اسمبلی کے ملازموں سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے ان کے بحیثیت سپیکر قانون ساز اسمبلی ان کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی سپیکر نذیر احمد خان گریزی اور سیکرٹری قانون ساز اسمبلی ایم آر سنگھ اس موقعہ پر موجود تھے۔