جموں//سابقہ نائب وزیر اعلیٰ و گاندھی نگر اسمبلی حلقہ کے سابقہ ایم ایل اے کویندر گپتا نے اسمبلی حلقہ کے لوگوں کو بہتر انفراسٹریکچر مہیا کرنے کیلئے حلقہ کے ترکوٹہ نگر علاقہ میں وارڈ نمبر54 میںپنچ مندر کے نزدیک پبلک باتھ روموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔انکے ہمراہ ایم ایل سی وکرم رندھاوا اورڈ کے کونسلر نیرج پوریتودے بھی تھے۔ان کاموں کی تعمیر جے ایم سی کی جانب سے کی جا رہی ہے ،جو کہ علاقہ کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ کمپلیکس وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لانچ کئے گئے سوچھ بھارت مشن کا ایک حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کھلے میں رفعہ حاجت کے لئے جانے کی حوصلہ شکنی کرنے کے لئے صاف و ستھرے ٹائیلٹوں کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سوچھ بھارت مشن کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی استعمال کی مزید سہولیات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیلٹوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ میدانوں میں رفعہ حاجت کے لئے جانے کو مجبور ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں ایسی سہولیات کی کافی ضرورت ہے۔ انہوں نے جے ایم سی حکام کو یہ ٹائیلٹ مقررہ مدت میں تکمیل دینے کی ہدایت دی۔ اس موقعہ پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نظریاتی پارٹی ہے۔انہوںنے کارکنوں سے لوگوںکے گھروں تک پارٹی کے پروگرام اور پالسیاں لیکر جانے کی اپیل کی،تاکہ پارٹی کو آنیوالے اسمبلی انتخابات کے لئے تیار کیا جا سکے۔ اس موقعہ پر انکش گپتا، سمیر اندوترہ، رتن کپور، بھارت شرما ، اشوک وید، لالی، وجے گپتا، وشال گپتا، رام دوبے، رینہ، راج پال ،سبھاش نندا، کرشن کمار، روہت مہاجن و،ہرش وردھن و دیگران موجود تھے۔ وارڈ نمبر54 کے کونسلر نیرج پوری نے سینئر ممبران کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ سابقہ نائب وزیر اعلی ٰ کی مدد سے ہم حلقہ کے دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کی منظوری عمل میں لائیں گے۔