راجوری// پشو پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے راجوری ضلع کے کئی علاقوں کا دورہ کر کے عوا م کے مُطالبات سُنے۔ انہوں نے کئی مقامات پر عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کیا۔کئی وفود نے وزیر کے ساتھ ملاقات کر کے ترقیاتی محاذسے متعلق مطالبات وزیر کے سامنے رکھے جن کے ازالے کے لئے وزیر نے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے دیگر مطالبات پر بھی ترجیحی بنیادوں پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے عوام کو مختلف مرکزی اور ریاستی شراکت والی سکیموں سے استفادہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ان سکیموں کا مقصد عوام کی سماجی اور اقتصادی حالت کو بہتر بنانا ہے۔