کوٹرنکہ//کوٹرنکہ میں ڈگری کالج کے قیام کے حکومت کے فیصلے پرمقامی لوگوں نے مسرت کااظہارکرتے ہوئے حکومت کاشکریہ ادا کیاہے۔ اس سلسلے میں کوٹرنکہ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران لوگوں نے ریاستی حکومت کے فیصلے کومقامی ممبراسمبلی اورکابینہ وزیرکی کاوشوں کانتیجہ قراردیا۔پروگرام کاانعقاد کوٹرنکہ میں ڈگری کالج کے قیام کے اعلان کاجشن منانے کیلئے کیاگیاتھا جس میں علاقہ کے کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی اورحکومت ،ممبراسمبلی اورمقامی کابینہ وزیرکے حق میں نعرے بلندکئے۔انہوں نے کہاکہ ڈگری کالج درہال کی مانگ کافی دیرینہ تھی کہ کوٹرنکہ میں کالج قائم کیاجائے اورموجودہ حکومت نے اس مانگ کوپوراکرکے عوام کی توقعات کوپوراکیاجس کیلئے ہم حکومت کے شکرگزارہیں۔تفصیلات کے مطابق کوٹرنکہ میں ریاستی سرکار کی طرف سے کالج دینے پر شہر کے بچو ںکی طرف سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں ریاستی سرکار زندہ باد چیف منسٹر محبوبہ مفتی زندہ باد کابینہ وزیر چوہدری ذوالفقارعلی زندہ باد پی۔ڈی۔ پی۔ زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ، بازار سے اسکولی طلاب کی ریلی ہوتی ہوئی ڈاک بنگلوکوٹرنکہ میں پہنچی، جہاں حاجی میر حسین ،بلونت سنگ ،ایوب پہلوان،راجا عبدل حمید،محمد امین چیچی،مشتاق پوسوال، زونل ایجوکیشن آفیسر چوہدری صلاح محمد، الحاج محمد یوسف پرنسپل ودیگران نے بچوں سے خطاب کیا اور موجودہ مخلوط سرکار بالخصوص کابینہ وزیر چوھدری ذوالفقارعلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چوہدری ذوالفقارعلی نے بڑی محنت ومشقت کر کے کوٹرنکہ کو ڈگری کالج دلوایا ہے جو کہ قابل سراہنا ہے ۔انہوں نے کہا یہاں کوٹرنکہ میں کالج نہ ہونے کی وجہ سے یہاں دور دراز پسماندہ علاقہ جات کے طلاب اکثر پڑھائی کو چھوڑ دیا کرتے تھے کیونکہ ان کے پاس اتنا سرمایہ نہیں تھا کہ وہ یہاں سے راجوری جاکر اپنے خرچہ پر تعلیم حاصل کرتے جس کی وجہ سے بہت سے ایسے غریب بچے جو اچھا ذہن رکھنے والے ہوتے تھے وہ آگے تعلیم حاصل نہیں کرپائے اور اس طرح آج وہ بچے مکمل تعلیم یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ۔پرنسپل الحاج محمد یوسف نے کہا کہ میں ریاست جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی وزیر تعلیم الطاف بخاری اور وزیر برائے امورصارفین وقبائلی امور چوہدری ذوالفقارعلی کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس پسماندہ علاقہ کے لئے یہ ایک بڑا تحفہ دیا ہے جو آنے نسلوں کے لئے ایک بہت فائدہ مند رہے گا۔