پونچھ+راجوری //کووڈ لاک ڈائون کے دوران سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں عام زندگی رک سی گئی ہے جبکہ گزشتہ کئی دنوں سے سڑکیں سنسان ہیں جبکہ عام لوگوں اپنے گھروں میں محصور ہیں ۔کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے اتوار کو دوسرے روز بھی کورونا کرفیو نافذ رکھا گیا جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم رہے، جبکہ سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا اور ہر سو خاموشی طای رہی۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرین و مہلوکین کی تعداد میں ہورہے اضافے کے ساتھ لوگوں میں بھی خوف وتشویش کی لہر دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔پونچھ میںکورونا لاک ڈاون میںہر سو ہو کا عالم رہا ، سڑکیں سنسان اور بازار ویران دکھائے دئے جبکہ سڑکوں پر فورسز اور پولیس نے جگہ جگہ خار دار تاریں اور بریکیٹر لگارکھے اور کسی بھی شخص کو چلنے پھرنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی تاہم کہیں کہیں پرایک ایک دو دو افرادپیدل چلتے نظر آئے۔ سڑکوں اور گلی کوچوں میں کرفیو جیسی سخت پابندیاں عائد رہیں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر اپنے اہل و عیال اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھیں لوگوں نے بھی گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی۔اس دوران سیاسی و سماجی شخصیات ن بھی لوگوں گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی۔سابق ایم ایل سی یشپال شرما نے کہا کہ کوڈ 19کی یہ لہر نہایت خطرنا ک ہے اس لئے سبھی لوگوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاط کرنا پڑے گا۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ قبل از وقت پونچھ میں صحت کے شعبے میں بہتری لائیں تاکہ اگر خدا نہ کرے کہ کوڈ کے معامالات میں اضافہ ہو تو ان کا علاج یہی ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ مینی سکیٹریٹ پونچھ کی عمارت جو کہ اس وقت خالی ہے وہاں انتظامت کر کے اسے کوڈ کئیر سینٹر بنایا جائے۔انہوں نے اسی طرح منڈی سرنکوٹ اور مینڈھر میں بھی خصوصی انتظام کرنے کی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی۔راجوری ضلع میں تمام بڑے اور چھوٹے قصبوں میں کاروبار بند ہے ۔ضلع کے قصبوں جن میں راجوری ،منجا کوٹ ،سندر بنی ،نوشہرہ ،کالا کوٹ ،درہال ،تھنہ منڈی ،کوٹرنکہ اور بدھل وغیرہ میں انتظامیہ کی جانب سے سخت پابندیاں لگائی گئی تھی ۔جس کی وجہ سے میڈیکل سٹوروں کو چھوڑ کر دیگر تمام دکانیں و تجارتی مراکز بند رہے ۔اس دوران پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعاعلانات بھی کئے گئے اور لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تلقین کی گئی ۔