کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما کی ہدایات پر نائب تحصیلدار ایگزیکٹو مجسٹریٹ (ہیڈکوارٹر) محمد عباس ، نائب تحصیلدار کشتواڑ ایگزیکٹو مجسٹریٹ جاوید اقبال کھانڈے سمیت پولیس آفیسر اور جونیئر اسسٹنٹ ایاز احمد پر مشتمل ٹیموں نے مارکیٹ چیکنگ کی جس دوران کوویڈ 19 ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس ، مارکیٹ میں ماسک پہننا اور مسافر گاڑیوں میں کووڈ مناسب رویے (سی اے بی) کی جانچ کی گئی۔چیکنگ کے دوران ، خلاف ورزی کرنے والوں پر 5100 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انفیکشن سے بچنے کے لیے ماسک پہننا جاری رکھیں جبکہ اس دوران مفت ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔افسران نے موٹر سائیکل ، گاڑی والوںاور آٹورکشاوں کو روکا اور ان پر خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے جبکہ لوگوںنے دیکھتے ہی اپنی جیب سے ماسک نکالے اور جرمانے سے بچنے کے لیے انہیں پہننا شروع کر دیا۔افسران نے بس اسٹینڈ اور تحصیل آفس کشتواڑ کے قریب عوامی مقامات کا دورہ کیا اور دکانداروں ، ڈرائیوروں ، سڑک پر موجود لوگوں اور دکانوں کے اندر لوگوں سے کہا کہ وہ ماسک پہنیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ڈرائیوروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ جلد از جلد ویکسی نیشن کریں تاکہ جرمانے سے بچا جا سکے۔