بانڈی پورہ+کولگام //کولگام میں ایک میوہ باـغ سے نوعمر لڑکے کی لٹکی لاشچ پائی گئی جبکہ بانڈی پورہ میں محکمہ باغبانی کاایک ملازم اوربڈگام میں نیم فوجی دستوں کاایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق باغ بانڈی پورہ کا 45برس کا محکمہ باغبانی کا جونیئراسسٹنٹ محمدسیدبابا اچانک گھر میں بیہوش ہوکرگرپڑا۔اُسے گھر والوں نے فوری طور ضلع اسپتال بانڈی پورہ پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ادھربڈگام میں اتوار کو سی آر پی ایف کاایک جوان دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔پولیس کے مطابق 35برس کا کانسٹیبل محیت کمارہمہامہ میں تعینات تھا۔کولگام میں ایک کم عمرلڑکے کی لاش گھر کے قریب ایک میوہ باغ میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔اطلاعات کے مطابق شوژگائوں کولگام میں اتوار کی صبح ایک 15برس کے لڑکے جس کی شناخت عالم الاسلام ولد عطامحمدٹھوکرکے طور ہوئی ،کو گھر کے نزدیک ایک میوہ باغ میں لٹکتاہواپایا گیا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہواکہ اُس نے خودکشی کی ہے یا اُسے کسی نے پھانسی پرلٹکایا ہے۔پولیس نے معاملے کودرج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔