سرینگر//محکمہ امور صارفین نے کولگام میں مرغ سے لدا ایک ٹرک ضبط کیا جو جموں سے کشمیر کی طرف آرہا تھا۔ محکمہ کے اہلکاروں نے بعد اذاں مختلف علاقوں میں110روپے فی کلو مرغ فروخت کئے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ110روپے سے زیادہ قیمتیںمرغ فی کلو کیلئے ادا نہ کریں۔اس دوران متعلقہ محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کولگام منظور احمد نے بتایا کہ علاقے میںناجائز منافع خوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ عید الفطر سے قبل وادی میں مرغ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا جس کے خلاف عوام میں سخت نارضگی پائی جارہی ہے ۔ (کے این ایس)