سرینگر//کورٹ بلوال جیل میں ضبط کئے گئے موبائل فونوں کو ڈی کوڈ کرنے کیلئے چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے تاکہ ان موبائل فونوں میں موجود مواد کو دیکھا اور جانچا جاسکے ۔ سینٹرل جیل کورٹ بلوال میں گزشتہ دنوں جیل حکام اور فورسز نے ایک مشترکہ تلاشی آپریشن کے دوران قیدیوں کے سامان کی تلاشی لی جس دوران درجنوں موبائل فون ، سم کارڈ، ڈیٹا کیبلز اورچارجر برآمد کرلئے گئے تھے ۔ جیل سے برآمد شدہ موبائل فونوں میں سے5 سمارٹ فونوں کو ڈی کوڈنگ کیلئے فورنسک سائنس لیبارٹری چندی گڑھ بھیج دیا گیا ہے جبکہ بیس ماڈل فونز سائبر سیل جموں کو بھیج دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیل سے سی آئی ڈی نے 7 چاقو، 10 موبائل فون (اینڈروئیڈ اور بیس ماڈل )، 7 سم کارڈ، 12 ہیڈ فون، 4 پین ڈرائیو، یو ایس بی ملٹی پورٹ، 1 سیم سنگ موبائل فون بیٹری، 5چار جرز، دو بلیو ٹوتھ، تین ڈاٹا کیبلز برآمد کئے گئے ۔اس دوران سائبر سیل جن موبائل فونوں کو کھولنے میں ناکام رہی ان فونوں کو چندی گڑھ سائبر ٹیکنالوجی سنٹر بھیج دیا گیا تاکہ ان فونوں کو کھول کر ان کی جانچ کی جاسکیں ۔