سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 24742ٹیسٹ کئے گئے جن میں 97افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ اس دوران 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مثبت قرار دئے گئے 97افراد میں19جموں جبکہ 78کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 78افراد میں 68مقامی جبکہ 10بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرنے کے بعد واپس لوٹے ہیں۔ منگل کو کورونا وائرس سے 2افراد فوت ہوگئے جن میں سے ایک جموں جبکہ ایک کشمیر سے تعلق رکھتا ہے۔ کنزر ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والا ایک 70سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ۔ اس سے قبل سوموار کو 94افراد کی رپورٹیں مثبت آئی تھی جن میں سے 9جموں اور 85کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ 15فروری سے16 مارچ تک2310افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے1931کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے1931افراد میں سے1338مقامی سطح پر جبکہ 652بیرون ریاستوں اور ممالک سے لوٹے ہیں۔کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد75584ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں وائرس سے ابتک 1245 فوت ہوگئے ہیں۔جموں و کشمیر میںمتوفین کی مجموعی تعداد 1976ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 127831ہوگئی ہے۔