سرینگر/ / مسجد حرام میں حج کے موقعے پر مقدس مقام کو صاف رکھنے ،قالینوں کی درستی اور مسجد کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے 3500 افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر کام کرے گی۔ مسجد حرام کی جنرل پریزی ڈنسی کے زیراہتمام تکنیکی اور سروسز امور کے انڈر سکریٹری محمد بن مصلح الجابری نے بتایا کہ عظیم الشان مسجد کے طہارت اور قالین کی دیکھ بحال کرنے والے تکنیکی اور خدمات نے کرونا وائرس کے آغاز سے ہی مسجد حرام کو ہر قسم کے جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے کوشش شروع کر دی تھی۔انہوں نے کہا کہ مسجد حرام کے اندرونی مقامات کو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر جراثیم کش مواد سے صاف کیا جاتا ہے۔ مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی صحن کی صفائی اور انہیں جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلئے 3500 کارکنوں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔