کنگن// کنگن میں نقب زنوں نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو بابا بدرالدینؒکی زیارت میں موجود نذرانہ اڑالیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اتوار کی صبح جب وہ زیارت گاہ پہنچے تو وہ یہ دیکھ کر حیران ہوگئے جب انہوں نے بابا بدرالدینؒ کی زیارت کی سیف کا تالا توڑاگیا ہے اور اس میں موجود نذرانے کی رقم نقب زنوں نے اڑا لی ہے۔ مقامی لوگوں نے اس بارے میں فوری طور پر کنگن پولیس کو مطلع کیا جنہوںنے بڑے پیمانے پر نقب زنوں کی تلاش شروع کردی۔