کنکوٹ پونچھ میں آٹو حادثہ کا شکار، ڈرائیور سمیت4زخمی

حسین محتشم

پونچھ//سرحد ضلع پونچھ کے گائوں کنکوٹ میں ایک آٹو حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع پونچھ کے کنکوٹ علاقے میں بدھ کو ایک آٹو حادثہ کا شکار ہو گیا،جس کے نتیجے میں آٹو میں سوار ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ضلعی ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔زخمیوں کی شناخت محمد حسین ، عائشہ بی ، نجمہ کوثر ساکنہ بانڈی چچیاں پونچھ اور ڈرائیور محمد ذوالفقار ساکن سیڑھی خواجہ کے بطور ہوئی ہے۔میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال پونچھ کے مطابق تمام زخمی مستحکم ہیں وہیں پولیس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔