مغل شاہراہ تازہ برف باری سےبند پھنسی گاڑیوں کو نکالاگیا، سڑک پر سفر کرنے گریزکرنیکا مشورہ

 بختیار کاظمی

سرنکوٹ// جمعہ بعد دوپہر مغل شاہراہ اس وقت بند ہو گئی جب شاہراہ پر بارش اور برف و باراں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کشمیر کی جانب سے کافی تعداد میںچھوٹی بڑی گاڑیاں پھسلن کی وجہ قطاروں میں کھڑی ہو گئیں تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے شاہراہ سے برف کو ہٹایا گیااور پھنسی گاڑیوں کو نکالاگیا۔ رابطہ کرنے پر متعلقہ حکام نے بتایا کہ مغل شاہراہ بلکل بند ہ ہی تھی، جو گاڑیاں برف میں پھنسی تھی، انہیں نکال دیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ آنے 3 دنوں میں موسم مزید خراب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جسے شاہراہ پر سفر کرنا خطرے سے حالی نہیں ہو گا۔ لہٰذالوگ شاہراہ پر سفر سے گریز کریں کیونکہ پھسلن سے حادثات کا اندیشہ ہے۔