جموں//کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن نے جموںشہر کاتفصیلی دورہ کرتے ہوئے اٹل مشن کے تحت کئی پروجیکٹوں پر چل رہے کاموںکاجائزہ لیا تاکہ دیہی اوردورافتادہ علاقوں میں ترقیاتی پروگراموں کو حتمی شکل دی جاسکے ۔ اٹل مشن کے تحت شہری علاقوں میں (AMRUT) کے ساتھ ساتھ مختلف سائٹس پر کارپوریشن کے ترقیاتی کاموں کا بھی منظم کیا۔انہوں نے ایک وقت باہمی طور پر جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طورپر کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میںکوئی باقی کسر نہ چھوڑیں۔جموں کو بطور سمارٹ سٹی کے طورپر بنانے میں اہم کردا ر اداکرنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔ کمشنر، جموں میونسپل کارپوریشن نے جموں کے مختلف مقامات پر دور ہ کرکے برسات کے موسم میں طغیانی جیسے حالات سے نمٹنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے بذات خود کئی ندی نالالوں پر چل رہے کاموں کا ازسرنو جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر UEED کو ہدایت دی کہ وہ زیر تکمیل تمام پروجیکٹوں کو عین وقت پر مکمل کرے تاکہ ناساز گار موسم میں پیداشدہ صورتحال سے جنگی سطح پر نمٹنا جائے ۔ اس موقع پر ستندرسنگھ رانا سپرانٹنڈنٹ طارق رینہ چیف ٹرانسپورٹ آفیسر بھی موجود رہے۔