جموں //نیشنل کا نفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے میڈیکل کالج جا کر گزشتہ روز سرحد ضلع پونچھ اور سانبہ میں ٹریفک حادثات میں زخمی ہو ئے افراد کی عیادت کی ۔انہوں نے وارڈ نمبر 7اور ایمر جنسی وارڈ میں جاکر زخمیوں کو دی جارہی سہولیات کا جائزہ لیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلع پونچھ کی تحصیل منڈ ی میں ہوئے سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو ئے 7افراد میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں جبکہ اسی طرح ضلع سانبہ میں ہوئے حادثے کے 5زخمیوں کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ڈاکٹر کمال نے ریاستی انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ریاست میں سڑکوں کی حالت بہترکرنے کے علا وہ زیر تعمیر جگہوں پر سائن بورڈ بھی نصب کئے جایں تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جاسکے ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو دی جارہی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔