جموں//سرکار کی طرف سے کلرکوں کی تنخواہوں میں تفاوات دور نہ کئے جانے کے مسئلے کولے کرکلرکوں کی ہڑتال بدھ کو مسلسل 10ویں روز بھی جاری رہی ۔جموں کشمیر و لداخ آل ڈیپارٹمنٹ کلیریکل سٹاف ایسو سی ایشن کے بینر تلے کی جانے والی اس ہڑتال سے ریاست بھر کے سرکاری دفاتر میںکام کاج متاثر ہورہاہے۔بدھ کے روز ہڑتالی کلرک چیف انجینئر پی ایچ ای کے دفتر کے باہر جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں جم کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے بابو حسین ملک، روی سنگھ باہو، انل مہتہ، بھارت بھوشن، سکھبیر سنگھ، آشش شرما، گورمیت سنگھ، اشوک سنگھ، یشپال شرما، بھارت بھوشن کوتوال، منیش شرما، میناکشی شرما، محمد سلیم ، محمد لطیف وغیرہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود ان کے مسائل کے حل کی جانب توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ہائی کورٹ نے بھی اس سلسلہ میں واضح ہدایات دی ہوئی ہیں لیکن ان کی عمل آوری بھی نہیں کی جا رہی ہے ۔ مقررین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ ملازمین کے ساتھ ٹکرائو کی پالیسی کو ترک کر کے ان کے ساتھ مفاہمتی رویہ اپنا ئے اور پانچویں پے کمیشن کے مطابق جونئر اسسٹنٹ کو 4000-6000سینئر اسسٹنٹ کو 4500-7000اور ہیڈ اسسٹنٹ کو 5500-9000 کا گریڈدینے کا حکمنامہ جاری کرے۔ انہوں نے مانگ کی کہ یکم جنوری 1996سے یہ گریڈ دینے کے علاوہ 19فروری2003سے مالی فوائد بھی دئیے جائیں۔ کوارڈی نیشن کمیٹی نے کام چھوڑو ہڑتال کو دی جانے والی حمایت کیلئے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے ااپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری رکھنے پرزوردیا۔علاوہ ازیںکلرکوں کی ہڑ تال نے سنگین رخ اختیار کر کے ریاست کے سر کاری دفتروں کے کام کاج کوبر ی طرح سے در ہم بر ہم کر کے رکھ دیا جس کے نتیجے میں سر کاری دفتروں کارخ کر نے والے لو گوں کو اپنے مسا ئل کا ازالہ کرا نے میں مشکلات کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔ادھر کلرکل ایسو سی ایشن نے دھمکی دی کہ جب تک نہ سر کار ان کے مطا لبات پورا کریگی تب تک وہ اپنی ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔کلریکل ایسوسی ایشن کے لیڈران کے مطا بق کلر یکل اسٹاف نے کام چھوڑ ہڑتال 8 مئی 2018تک بڑھادی گئی ہے ۔عام لوگوں کے مطابق کلرکوں کی غیر معینہ ہڑ تال نے جموں کے سر کاری دفتروں کے کام کاج کو بری طرح سے در ہم بر ہم کر کے رکھ دیا ہے اور سر کاری دفتروں میں کو ئی بھی کام نہیں ہو پا رہا ہے۔ دفتروں کا رخ کرنے والے عام لوگ بھی کلرکوں کی ہڑ تال کی وجہ سے اپنے مسا ئل حل کرا نے میں نا کام ثا بت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گز شتہ دنوں وزیر خزانہ نے کلرکوں کو یقین دلا یا تھا کہ ان کے جا ئز مطالبات کا ازالہ کرنے کیلئے جلد ہی اقدا مات اٹھا ئے جا ئینگے تا ہم ساتویں پے کمیشن کی اسکیم لا گو ہو نے کے اعلان کے بعد کلر کوں کے مسا ئل حل کر نے کی خاطر کو ئی بھی کاروا ئی عمل میںنہیں لا ئی گئی جس کی وجہ سے کلرکل سٹاپ نے پو ری ریاست میں غیر معینہ عرصے کیلئے ہڑ تال شروع کر دی ۔مقررین نے متنبہ کیا کہ جب تک نہ سر کار ان کے مطا لبات من و عن حل کرنے کیلئے اقدا مات اٹھا ئے گی تب تک وہ ہڑ تال ختم نہیں کریںگے ۔