کپوارہ//کلاروس میں آگ کی ایک واردات میں 3دکانیں اور محکمہ انیمل ہسبنڈری کے کرایہ کے 3کمرے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ۔ جمعہ کی علی الصبح کو کلاروس کے مین بازار میں ایک دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور دیگر دکانو ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے جس کے بعد مقامی لوگ وہا ں پہنچ گئے جبکہ فائر سروس ٹینڈر بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔ آگ کی اس واردات میں 3دکانیں جن میں 2ریڈی میڈ گارمنٹس اور محکمہ انمل ہسبنڈری کے 3کرایہ کے کمرے شامل ہیں ،جل کر خاکستر ہوئے اور لاکھو ں روپے کا مال و اسباب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔