عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//بارہمولہ کے ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید نے پارلیمنٹ میں ایک وسیع اور جذباتی تقریر کی، جس میں ان کے پارلیمانی حلقے سے نوجوان کرکٹر عاقب نبی ڈار کو آئی پی ایل کی نیلامی میں 8.40 کروڑ روپے کی بولی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ عاقب کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ 30 سال کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود کشمیری نوجوانوں کا ہنر کم نہیں ہوا ہے، جس سے خطے کے خواہشمند نوجوانوں کو ایک مضبوط اور مثبت پیغام جا رہا ہے۔وسیع تر مسائل کی طرف انجینئر رشید نے کہا کہ جہاں حکومت کے پاس جگہوں کے نام تبدیل کرنے کا اختیار ہے، بھگوان رام سب کا ہے اور اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آج رام زندہ ہوتے تو جموں و کشمیر میں آوازوں کے خاموش ہونے اور ہزاروں کی قید سے انہیں بہت تکلیف ہوتی۔ ’بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے فعل کی مذمت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر وہاں موجود لوگ واقعی رام کے پیروکار ہوتے تو وہ خاموش تماشائی نہ بنتے۔ انجینئر رشید نے MGNREGA کے نفاذ میں سنگین کوتاہیوں کو اجاگر کیا، جس میں مضبوط نگرانی، آسان طریقہ کار، نچلی سطح پر عملہ میں اضافہ، سالانہ اجرت کی بلند شرح اور مادی اجزاء کے تناسب پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔