کشتواڑ +گول//کئی روز تک موسم خوشگوار رہنے کے بعد جمعہ کو کشتواڑ اور گول کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیںجبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کے نتیجے میں درجہ حرارت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ ضلع کشتواڑ کے میدانی علاقوں میں اگرچہ بہت کم بارش ریکارڈ کی گئی تاہم پہاڑوں پر ہونے والی برف باری کے نتیجے میں سفید چادر بچھ گئی ہے۔سنتھن ٹاپ ، مرگن ٹاپ پر کئی انچ تازہ برف باری ہونے کے سبب کشتواڑ سنتھن شاہراہ پر برف ہٹانے کے کام میں روکاوٹ آئی ۔حکام کا کہنا ہے کہ موسم سازگار ہونے کے بعد ہی شاہراہ پر دوبارہ کام شروع کیا جائے گا اور سڑک کو کھولنے کےلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ تازہ برفباری و بارشوں کے سبب درجہ حرارت میں نمایا کمی درج ہوئی ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال پھر سے کرنا شروع کردیاہے۔سب ڈویژں گول کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔ گزشتہ شب سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور زمینداروں میں خوشی بھی دیکھنے کو ملی ۔